
نئی دہلی، 5 مارچ (ہ س)۔
ہندوستان اور فن لینڈ نے ٹیلی کمیونیکیشن خدمات، ڈیٹا اینالیٹکس، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور اے آئی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر اور سرکلر اکانومی اور پائیدار شہری حل تلاش کرکے اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ممالک نے اپنی شراکت داری کو ڈیجیٹائزیشن اور پائیداری میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک 2030 تک اپنی تجارت کو دوگنا کر دیں گے۔ فن لینڈ ہندوستانی ٹیلنٹ اور ہندوستانی اسٹارٹ اپس کو مواقع فراہم کرے گا۔ اس سال دونوں ممالک مشترکہ طور پر ہندوستان میں ورلڈ سرکلر اکانومی فورم کی میزبانی کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان جمعرات کو ہونے والے دوطرفہ مذاکرات میں 11 نکات پر اتفاق ہوا۔ ان میں سٹارٹ اپ تعاون، 6جی اور ڈیجیٹلائزیشن پر علیحدہ مشترکہ ٹاسک فورسز کا قیام، ڈیجیٹل اور ماحولیاتی مسائل پر مشترکہ تحقیق، شماریات اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون اور نقل و حرکت کے مسائل پر قونصلر ڈائیلاگشامل ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر الیگزینڈر اسٹب نے آج نئی دہلی کے حیدرآباد ہاو¿س میں مختلف موضوعات پر دو طرفہ بات چیت کی۔ بات چیت کے بعد، وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کی تعمیر کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اہم کامیابی کے طور پر، دونوں رہنماو¿ں نے ہندوستان-فن لینڈ کے تعلقات کو 'ڈیجیٹائزیشن اور پائیداری میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ' کی سطح تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماو¿ں نے تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹلائزیشن اور پائیداری، صاف توانائی اور سرکلر اکانومی، سیمی کنڈکٹرز اور اہم معدنیات، تعلیم اور اختراع،اے آئی ، 6جی، اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ٹیکنالوجی اور نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون کو وسیع اور گہرا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، بشمول ملٹی کمپیوٹنگ، اور عوام سے عوام کے تعلقات وغیرہ ۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں نے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ رہنماو¿ں نے علاقائی اور عالمی تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیرالجہتی فورمز میں تعاون کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر اعظم مودی نے ڈیجیٹل تبدیلی، مہارت کی ترقی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے شعبوں میں ہندوستان کے اقدامات کو اجاگر کیا اور ہندوستان کے فلیگ شپ پروگراموں میں فن لینڈ کی شرکت کی دعوت دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ