تینگنوپال ناکا چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد
تینگنوپال ناکا چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد تینگنوپال، 05 مارچ (ہ س)۔ منی پور کے تینگنوپال ضلع کے تحت تینگنوپال تھانہ علاقے کے ناکا چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسز نے ایک چار پہیہ گاڑی کو روک کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔ سرکاری
منی پور کے تینگنوپال ناکا چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں برآمد شدہ منشیات کی تصویر


تینگنوپال ناکا چیک پوسٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد

تینگنوپال، 05 مارچ (ہ س)۔ منی پور کے تینگنوپال ضلع کے تحت تینگنوپال تھانہ علاقے کے ناکا چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسز نے ایک چار پہیہ گاڑی کو روک کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی دیر شام ایم این 01 اے ڈبلیو 8063 رجسٹریشن نمبر والی ایک تھار گاڑی کو معمول کی تلاشی کے دوران روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں سے 2.33 کلوگرام ڈبلیو وائی ٹیبلٹ اور 0.592 کلوگرام براون شوگر برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔

اس کے علاوہ گاڑی سے ایک موبائل فون، ایک آدھار کارڈ اور تھار گاڑی کی آر سی بھی برآمد ہوئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے برآمد شدہ تمام سامان قبضے میں لے لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ تاہم اس معاملے میں کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، تفتیش میں رکاوٹ کے باعث پولیس نے اس کی معلومات شیئر نہیں کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande