پریمیئر لیگ 26-2025 : صلاح کا گول بیکار، آخری نمبر پر چل رہی وولوز نے لیورپول کو 1-2 سے شکست دی
پریمیئر لیگ 26-2025 : صلاح کا گول بیکار، آخری نمبر پر چل رہی وولوز نے لیورپول کو 1-2 سے شکست دی لندن، 04 مارچ (ہ س)۔ پریمیئر لیگ 26-2025 سیزن میں منگل کو بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا، جب آخری پوزیشن پر موجود وولور ہیمپٹن وانڈررز نے موجودہ چیمپیئن
گول کرنے کے بعد خوشی مناتے روڈریگو گومس


پریمیئر لیگ 26-2025 : صلاح کا گول بیکار، آخری نمبر پر چل رہی وولوز نے لیورپول کو 1-2 سے شکست دی

لندن، 04 مارچ (ہ س)۔ پریمیئر لیگ 26-2025 سیزن میں منگل کو بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا، جب آخری پوزیشن پر موجود وولور ہیمپٹن وانڈررز نے موجودہ چیمپیئن لیورپول کو 1-2 سے ہرا دیا۔ مقابلہ مولینیو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ برازیلی مڈفیلڈر آندرے نے انجری ٹائم کے چوتھے منٹ میں لمبی دوری سے شاٹ لگایا، جو ڈیفلیکٹ ہو کر گول میں چلا گیا۔ یہ گول لیورپول کی اگلے سیزن یو ای ایف اے چیمپیئنز لیگ میں جگہ بنانے کی امیدوں کے لیے بڑا جھٹکا ثابت ہوا۔

اس سے پہلے 83 ویں منٹ میں محمد صلاح نے گول کر کے لیورپول کو برابری دلائی اور اپنے 10 میچوں کے گول کے قحط کو ختم کیا۔ صلاح کے گول سے پانچ منٹ پہلے روڈریگو گومس نے وولوز کو برتری دلائی تھی۔ میچ کے آخری لمحات میں دونوں ٹیمیں جیت کی تلاش میں جارحانہ کھیل رہی تھیں، تب ہی آندرے کا شاٹ جو گومیز سے ٹکرا کر سمت بدل گیا اور گول کیپر ایلیسن بیکر غلط سمت میں رہ گئے۔

یہ لیورپول کی لیگ میں نویں شکست تھی۔ اگر بدھ کو چیلسی، ایسٹن ویلا کو ہرا دیتا ہے تو لیورپول چھٹے نمبر پر کھسک سکتا ہے۔ فی الحال ٹیم ٹاپ پر موجود آرسنل سے 16 پوائنٹس پیچھے ہے۔

وہیں وولوز کے لیے یہ لگاتار دوسری جیت رہی۔ ٹیم نے جمعہ کو ایسٹن ویلا کو 0-2 سے ہرایا تھا۔ حالانکہ وہ اب بھی سیفٹی زون سے 11 پوائنٹس دور ہے، لیکن سیزن کے آخر میں اس کی لے بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ایورٹن نے اپنے نئے گھریلو میدان ہل ڈکنز اسٹیڈیم میں برنلے کو 0-2 سے ہرایا۔ جیمز ٹارکووسکی اور کیرن ڈیوسبری ہال نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کو جیت دلائی۔ اس جیت سے مینیجر ڈیوڈ موئیس کی ٹیم یورپی مقابلوں کی دوڑ میں برقرار ہے۔ ایورٹن اب ساتویں نمبر پر موجود برینٹ فورڈ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے، جس نے بورن ماوتھ کے ساتھ 0-0 سے ڈرا کھیلا۔

دوسری طرف لیڈز یونائیٹڈ کو لگاتار دوسری ہار جھیلنی پڑی۔ سنڈر لینڈ نے ایلینڈ روڈ میں 0-1 سے جیت درج کی۔ فیصلہ کن گول حبیب ڈیارا نے دوسرے ہاف میں پنالٹی پر کیا۔ لیڈز اب ریلیگیشن زون سے چھ پوائنٹس اوپر ہے، لیکن اگر 18 ویں نمبر کی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ بدھ کو فلہم کے خلاف پوائنٹس حاصل کر لیتی ہے تو صورتحال مزید چیلنجنگ ہو سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande