مہاوکاس اگھاڑی نے شرد پوار کو امیدوار نہ بنایا تو بی جے پی کا پانچواں امیدوار
فڑنویس نے بلا مقابلہ انتخاب کی اپیل کیممبئی ، 04 مارچ (ہ س) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ اگر مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے شرد پوار کو راجیہ سبھا کا امیدوار نامزد نہیں کیا جاتا تو بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر سے اپنا پانچواں امی
Politics-Maha-RS-Election


فڑنویس نے بلا مقابلہ انتخاب کی اپیل کیممبئی ، 04 مارچ (ہ س) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ اگر مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے شرد پوار کو راجیہ سبھا کا امیدوار نامزد نہیں کیا جاتا تو بھارتیہ جنتا پارٹی مہاراشٹر سے اپنا پانچواں امیدوار بھی میدان میں اتار سکتی ہے۔ انہوں نے بدھ کو ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں اتحاد کے پاس راجیہ سبھا انتخابات کے لیے مناسب عددی طاقت موجود ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ یہ انتخاب بلا مقابلہ ہو اور تمام جماعتیں اپنے عددی تناسب کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کا تعین کریں۔

فڑنویس کے مطابق مہاوکاس اگھاڑی میں اب تک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، حالانکہ سپریا سولے اپنے والد شرد پوار کو امیدوار بنانے کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتحاد کی جانب سے شرد پوار کو میدان میں نہیں اتارا گیا تو بی جے پی اپنا پانچواں امیدوار کھڑا کرے گی۔

بی جے پی کی پارلیامانی کمیٹی نے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لیے چار امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جن میں مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے، سینئر رہنما ونود تاوڑے، رام راؤ وڈکولے اور مایا چنتامن ایوینیٹ شامل ہیں۔

رام راؤ وڈکولے ہنگولی ضلع میں بی جے پی کے ضلعی صدر ہیں جبکہ مایا ایوینیٹ ناگپور کی سابق میئر رہ چکی ہیں اور حالیہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں وارڈ نمبر 12 سے کامیاب ہوئی تھیں۔

دوسری جانب ایک نشست پر شیوسینا (شندے دھڑا) اور ایک نشست پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار) اپنے امیدوار اتارنے والی ہے۔ این سی پی (اے پی) نے اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار کو امیدوار بنایا ہے جو جمعرات کو اپنا نامزدگی فارم داخل کریں گے۔

مہاوکاس اگھاڑی میں ایک نشست کو لے کر اب بھی اختلاف برقرار ہے۔ کانگریس اس نشست پر دعویٰ کر رہی ہے جبکہ این سی پی (ایس پی) اور شیوسینا (ادھو ٹھاکرے دھڑا) شرد پوار کو امیدوار بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 مارچ ہے اور پولنگ 16 مارچ کو ہوگی، جبکہ اسی دن شام کو ووٹوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande