وائٹ ہاوس میں رقص ہال کے نیچے خفیہ فوجی کمپاونڈ، ٹرمپ نے کیا انکشاف
واشنگٹن،31مارچ( ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بننے والے رقص ہال کے بارے میں ایک راز فاش کیا، جب انہوں نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس کے نیچے ایک بڑا فوجی کمپاو¿نڈ بنایا جائے گا۔ٹرمپ نے صدراتی طیارے ایئر فورس ون پر صحافیوں کو ہال کے
وائٹ ہاو¿س میں رقص ہال کے نیچے خفیہ فوجی کمپاو¿نڈ، ٹرمپ نے کیا انکشاف


واشنگٹن،31مارچ( ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں بننے والے رقص ہال کے بارے میں ایک راز فاش کیا، جب انہوں نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس کے نیچے ایک بڑا فوجی کمپاو¿نڈ بنایا جائے گا۔ٹرمپ نے صدراتی طیارے ایئر فورس ون پر صحافیوں کو ہال کے ڈیزائن کی تصویر بھی دکھائی اور اس کی حفاظتی خصوصیات کی تعریف کی، جن میں گولیوں سے بچنے والا شیشہ اور ڈرونز کے حملوں سے بچاو کے لیے مضبوط چھت شامل ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج اس وقت رقص ہال کے نیچے ایک بڑا کمپاونڈ تعمیر کر رہی ہے اور یہ معاملہ حال ہی میں ایک بے معنی قانونی مقدمے کی وجہ سے منظر عام پر آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ رقص ہال اس کے نیچے بننے والے کمپاونڈ کے لیے ایک شیلٹر کی حیثیت اختیار کرے گا، جس میں ڈرونز سے حفاظت اور دیگر حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔یہ ہال جس کا رقبہ 8360 مربع میٹر ہے، مشرقی ونگ کی جگہ لے گا ،جسے ٹرمپ نے اکتوبر 2025 میں مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔اس کے نیچے صدراتی ہنگامی آپریشنز کا مرکز اور صدر کے لیے ہنگامی پناہ گاہ موجود تھی۔اس منصوبے پر قانون سازوں، تاریخ دانوں اور ثقافتی ورثے کے حامیوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے اور ایک قانونی مقدمہ بھی زیر التوا ہے۔ناقدین نے پرانی عمارت کو بغیر وفاقی جائزے یا عوامی مشاورت کے مسمار کرنے کے فیصلے پر اعتراض کیا اور نئے بڑے کمپاونڈ کو جمالیاتی اور تاریخی وجوہات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔قومی دارالحکومت کی منصوبہ بندی کمیٹی جو وفاقی منظوری کے لیے ضروری ہے، متوقع طور پر جمعرات کو اس منصوبے میں تبدیلیوں پر ووٹ دے گی۔ٹرمپ کے مطابق یہ ہال ہزار افراد تک کے لیے استعمال ہو سکے گا اور اس منصوبے کی لاگت تقریباً 250 ملین ڈالر ہے۔ یہ ہال بڑے عشائیوں، غیر ملکی سربراہان کی تقریبات اور دیگر بڑے مواقع کے لیے استعمال ہوگا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande