ٹرمپ نے مغربی ممالک کو نشانہ بنایا:کہا امریکہ سے تیل خریدیں یا ہرمز پر قبضہ کریں۔
واشنگٹن، 31 مارچ (ہ س) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں تعطل پر مغربی ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ ان کے پاس برطانیہ جیسے ممالک کے لیے کچھ مشورے ہیں، جو آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور انھوں نے ای
ٹرمپ


واشنگٹن، 31 مارچ (ہ س) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں تعطل پر مغربی ممالک کو نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ ان کے پاس برطانیہ جیسے ممالک کے لیے کچھ مشورے ہیں، جو آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور انھوں نے ایران کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی منگل کو 32ویں دن میں داخل ہو گئی۔ وائٹ ہاو¿س کے ایکس ہینڈل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سماجی پوسٹ شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کے تعطل کا حوالہ دیا گیا، جس کے سنگین عالمی اثرات ہیں اور مغربی ممالک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا، برطانیہ جیسے ممالک کے لیے، جو آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور جنہوں نے ایران کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے، میرے پاس دو مشورے ہیں، پہلا، امریکہ سے خریدیں، ہمارے پاس بہت کچھ ہے، دوسرا، ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمزجا کر لے جائیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande