
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔
کیرالہ کے گورنر راجندر وشو ناتھ ارلیکر اور ہماچل پردیش کے گورنر کویندر گپتا نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ نے دونوں ریاستوں کی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدرجمہوریہ نے ان ملاقاتوں کی معلومات اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیں۔ الگ الگ پوسٹس میں انہوں نے لکھا کہ کیرالہ کے گورنر راجندر وشو ناتھ ارلیکر اور ہماچل پردیش کے گورنر کویندر گپتا نے راشٹرپتی بھون میں ان سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران صدر نے ریاست کے ترقیاتی کاموں، عوامی مسائل اور ریاست کی مجموعی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ، کیرالہ اور تمل ناڈو کے گورنر راجیندر وشو ناتھ ارلیکر نے نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کے ساتھ ملاقات کی۔ اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے نائب صدر نے لکھا کہ انہوں نے بہت سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ