میٹرو پوسٹر معاملے میں گرفتار شبیر احمد لون کو پانچ روزہ پولیس حراست میں
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے میٹرو پوسٹر کیس میں گرفتار لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے مشتبہ کارکن شبیر احمد لون کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ لون کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اتوار کی رات دہلی کے غازی پور میں
میٹرو پوسٹر معاملے میں گرفتار شبیر احمد لون کو پانچ روزہ پولیس حراست میں


نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔

دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے میٹرو پوسٹر کیس میں گرفتار لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے مشتبہ کارکن شبیر احمد لون کو پانچ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

لون کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اتوار کی رات دہلی کے غازی پور میں گرفتار کیا تھا۔ اسپیشل سیل نے پانچ دن کی تحویل مانگی تھی۔ خصوصی سیل نے لون سے 2300 بنگلہ دیشی کرنسی نوٹ، 500 پاکستانی کرنسی نوٹ اور ایک نیپالی سم کارڈ برآمد کیا۔ 15 اور 21 فروری کو اسپیشل سیل نے لون سے منسلک ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا اور سات بنگلہ دیشی شہریوں اور مالدہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

سپیشل سیل کے مطابق ان افراد نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مذہبی اور تجارتی مقامات اور پرہجوم علاقوں کی چھان بین کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande