اے ایم یو ملاپورم میں ادبی فیسٹیول ’روایت‘ کا اہتمام
علی گڑھ، 30 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملاپورم سینٹر کے لٹریری اینڈ کلچرل کلب نے اپنے ادبی فیسٹیول ”روایت: ایکوز آف ٹریڈیشن اینڈ ایکسپریشن“ کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔ یہ پروگرام کلب کے کنوینر ڈاکٹر
ادبی سرگرمی ملہ پورم سینٹر


علی گڑھ، 30 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ملاپورم سینٹر کے لٹریری اینڈ کلچرل کلب نے اپنے ادبی فیسٹیول ”روایت: ایکوز آف ٹریڈیشن اینڈ ایکسپریشن“ کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا۔

یہ پروگرام کلب کے کنوینر ڈاکٹر فیروز احمد کی رہنمائی میں منعقد ہوا، جنہوں نے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تہنیتی خطبات اسسٹنٹ رجسٹرار جناب محمد اعظم خان اور ٹیچر اِنچارج جناب سید احمد سعد نے پیش کیے، جنہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ثقافتی وابستگی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے پروفیسر ایم شاہ الحمید، ڈائریکٹر، اے ایم یو ملاپورم سینٹر نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جدید تخلیقی اظہار کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر عمران احمد نے شرکاء کی فنی کاوشوں، خصوصاً فوٹوگرافی اور السٹریشن میں ان کی شرکت کو سراہا۔ پروگرام کی نظامت کلب کے سکریٹری رضا خان نے کی، جبکہ اختتام ڈاکٹر دیبا خانم کے کلمات تشکر پر ہوا۔

تقریب میں ایک فلم اسکریننگ سیشن ڈاکٹر شَیلی وکٹر کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ اس سیشن نے طلبہ کو سینما کے ذریعے سماجی موضوعات پر غور و فکر کی ترغیب دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande