بہار کے 12 اضلاع میں گرج چمک اور بارش کا الرٹ جاری
پٹنہ،29مارچ(ہ س)۔ بہار میں موسم کا مزاج مسلسل بدل رہا ہے۔ کبھی تیز دھوپ تو کبھی آندھی بارش لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی کئی اضلاع میں موسم خشک رہا۔ آج اتوار کے روز محکمہ موسمیات نے ریاست کے 12 اضلاع میں گرج چمک، بارش اور آسمانی
بہار کے  12 اضلاع میں گرج چمک اور بارش کو لیکر یلو   الرٹ


پٹنہ،29مارچ(ہ س)۔ بہار میں موسم کا مزاج مسلسل بدل رہا ہے۔ کبھی تیز دھوپ تو کبھی آندھی بارش لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی کئی اضلاع میں موسم خشک رہا۔ آج اتوار کے روز محکمہ موسمیات نے ریاست کے 12 اضلاع میں گرج چمک، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے معاملے پر ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان علاقوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں پیر تک خراب موسم برقرار رہے گا اور لوگوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایسے میںپٹنہ، گیا اور چھپرہ سمیت مغربی اور وسطی بہار کے اضلاع کو گرین زون میں رکھا گیا ہے، جہاں عام موسم اور دھوپ کی توقع ہے۔ اس لیے راجدھانی پٹنہ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی حصوں میں اچھی بارش درجکی گئی ہے۔ ارریہ کے رانی گنج میں سب سے زیادہ 50.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ کھگڑیا میں بھی 45 ملی میٹر، بھاگلپور میں 32.8 ملی میٹر، اور کشن گنج میں 32.6 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ معمول سے زیادہ ہے۔ اس دوران کیمورضلع سب سے زیادہ گرم رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتوار اور پیر کے روزمشرقی بہار کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ 31 مارچ کو پورے بہار میں طوفان آنے کا امکان ہے۔ پیشین گوئی کے مطابق 30 مارچ کو صرف سیمانچل اضلاع میں گرج چمک اور بارش کی توقع ہوگی، جبکہ باقی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی بہار اور جنوب مشرقی اضلاع کے لیے 31 مارچ کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں تیز گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔ دوسرے اضلاع میں بھی یلو الرٹ نافذ رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande