ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار دو خواتین کی موت
بارہ بنکی، 29 مارچ (ہ س)۔ یوپی کے بارہ بنکی میں ہفتہ کو بیمار خالہ کو دیکھنے جا رہے خاندان پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ریلوے کراسنگ کھلتے ہی تیز رفتار ٹرک نے بائیک میں ٹکر مار دی۔ حادثے میں بائیک سوار دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین سالہ
حادثے کی علامتی تصویر


بارہ بنکی، 29 مارچ (ہ س)۔ یوپی کے بارہ بنکی میں ہفتہ کو بیمار خالہ کو دیکھنے جا رہے خاندان پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ریلوے کراسنگ کھلتے ہی تیز رفتار ٹرک نے بائیک میں ٹکر مار دی۔ حادثے میں بائیک سوار دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔

یہ حادثہ فتح پور علاقے کے اسیپور ریلوے کراسنگ کے پاس پیش آیا۔ بنیادی طور پر سیتا پور کے محمود آباد تھانہ علاقے کے رمدواری گاوں کے رہائشی اندرجیت ورما اپنی اہلیہ خوشی ورما (18)، بھابھی پنکی دیوی (28) اور تین سالہ بھتیجی بٹو کے ساتھ بائیک سے جہانگیر آباد تھانہ علاقے کے پپرولی گاوں اپنی بیمار خالہ کو دیکھنے جا رہے تھے۔

راستے میں فتح پور-سہالی مارگ پر اسیپور ریلوے کراسنگ بند ہونے پر تمام لوگ وہیں رک گئے۔ جیسے ہی کراسنگ کھلی اور بائیک آگے بڑھی، تبھی پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے بائیک میں زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی خوشی اور پنکی دیوی گر گئیں، جبکہ اندرجیت اور بچی دوسری طرف گر پڑے۔ ٹرک دونوں خواتین کو کچلتے ہوئے آگے بڑھ گیا۔ آس پاس موجود لوگوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب رہا۔

حادثے میں دونوں خواتین کی موت ہو گئی۔ زخمی بچی کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں چیف ریونیو آفیسر (سی او) فتح پور نے بتایا کہ واقعے کے بعد فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔ لاشوں کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande