نیپال کے سابق وزیراعظم اولی اور سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک گرفتار
کٹھمنڈو، 28 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں بالیندر حکومت حلف برداری کے ساتھ پہلے ہی دن سے ایکشن میں آ گئی ہے۔ حلف برداری کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے کہ ’جین زی‘ مظاہروں کے دوران نہتے طلبہ کے قتل کے الزام میں سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی اور اس وقت کے و
کے پی شرما اولی۔ فوٹو: فائل


کٹھمنڈو، 28 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں بالیندر حکومت حلف برداری کے ساتھ پہلے ہی دن سے ایکشن میں آ گئی ہے۔ حلف برداری کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے کہ ’جین زی‘ مظاہروں کے دوران نہتے طلبہ کے قتل کے الزام میں سابق وزیراعظم کے پی شرما اولی اور اس وقت کے وزیر داخلہ رمیش لیکھک کو گرفتار کر لیا گیا۔

بالیندر کی صدارت میں ہونے والے پہلے کابینہ اجلاس نے ’جین زی‘ تحریک کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج صبح سورج نکلنے سے پہلے پہلے رمیش لیکھک اور بعد میں سابق وزیراعظم اولی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں اولی اور لیکھک کے ساتھ پولیس، مسلح پولیس فورس اور فوج کے افسران کو بھی قصوروار ٹھہرایا ہے، لیکن سیکورٹی فورسز کے خلاف فی الحال کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے ایک کمیٹی بنا کر ان کے کردار کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande