اسرائیلی فوج کا یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جانا کا دعویٰ
تل ابیب،28مارچ(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس نے یمن سے ایک میزائل داغے جانے کی نشاندہی کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد یمن سے میزائل داغا گیا ہے۔ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے جمعے کے روز کہا تھا کہ اگر ای
اسرائیلی فوج کا یمن سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جانا کا دعویٰ


تل ابیب،28مارچ(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بتایا کہ اس نے یمن سے ایک میزائل داغے جانے کی نشاندہی کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد یمن سے میزائل داغا گیا ہے۔ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے جمعے کے روز کہا تھا کہ اگر ایران اور محورِ مزاحمت کے خلاف شدت پسندی جاری رہی تو وہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ کس صورت میں ہو گی۔ یہ حملہ اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔جنگ میں حوثیوں کی شمولیت بالخصوص ان کی یہ صلاحیت کہ وہ یمن سے آگے اہداف پر حملہ کرنے اور جزیرہ نما عرب اور بحیرہ احمر کے ارد گرد جہاز رانی کی راہوں میں خلل پیدا کر سکتے ہیں، اس بات کے پیشِ نظر وسیع تر علاقائی تصادم کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں حماس کی حمایت میں سات اکتوبر 2023 کے بعد بحری جہازوں پر حملے کیے تھے۔لبنان اور عراق میں ایران کے اتحادی پہلے ہی اس جنگ میں شامل ہو چکے ہیں جو چار ہفتے قبل تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شروع ہوئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande