
واشنگٹن ،26مارچ (ہ س )۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں، جن میں سخت شرائط شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران اپنا تمام افزودہ یورینیم ختم کر دے اور امریکی مطالبات تسلیم کر لے تو اس کے بدلے پابندیوں میں بڑی نرمی دی جا سکتی ہے۔
امریکی تجویز میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سخت پابندیاں لگانے کی شرط بھی شامل ہے، جبکہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران حزب اللہ، حوثیوں اور حماس سمیت تمام مسلح گروپوں کی حمایت ختم کر دے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ تجاویز انتہائی حساس نوعیت کی ہیں، اسی لیے ان کی مکمل تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی جا رہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاو¿س نے ایرانی میڈیا کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے امریکی منصوبہ رد کر دیا ہے۔امریکی مو¿قف ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے اور کسی حتمی نتیجے کا اعلان کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ