ایران: امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمین گرفتار
تہران ،26مارچ (ہ س )۔ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خفیہ اہلکاروں کی جانب سے یہ کارروائی تہران میں کی گئی، دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 27 کا تعلق دو دہشتگرد گر
ایران: امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمین گرفتار


تہران ،26مارچ (ہ س )۔

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خفیہ اہلکاروں کی جانب سے یہ کارروائی تہران میں کی گئی، دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 27 کا تعلق دو دہشتگرد گروہوں سے ہے اور ان میں سے ایک ملزم سیستان بلوچستان صوبے میں آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ملزمین کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور اسٹار لنک ڈیوایسز برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ملزمین سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق ڈیٹا اور لوکیشن جارح نیٹ ورکس کو فراہم کررہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande