
بیروت ،26مارچ (ہ س )۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی تل ابیب میں واقع علاقے کریا کو متعدد خصوصی میزائلوں سے نشانہ بنایا، جبکہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس سے وابستہ ایک تنصیب کو بھی ہدف بنایا۔کریا اسرائیلی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری اداروں کا بھی مرکز ہے۔حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، 2 زخمیدریں اثناء اسرائیلی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کی جانب سے رات کے دوران وسطی اسرائیل کی طرف داغے گئے متعدد میزائلوں کو کامیابی سے فضا میں تباہ کر دیا۔دوسری جانب حزب اللّہ نے اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے دوران جنگ بندی کی بات چیت کو مسترد کر دیا۔سربراہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے درمیان مذاکرات ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ