ڈی پی آئی آئی ٹی نے کرافٹن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ ملک کے اسٹارٹ اپ اور اختراعی ایکو نظام کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ڈیجیٹل تفریحی کمپنی کرافٹن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط
DPIIT-signs-MoU-Krafton-India


نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س)۔ ملک کے اسٹارٹ اپ اور اختراعی ایکو نظام کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ڈیجیٹل تفریحی کمپنی کرافٹن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

تجارت اور صنعت کی وزارت کے مطابق، ایم او یو پر ڈی پی آئی آئی ٹی کے ڈپٹی سکریٹری ٹی ایل کے سنگھ اور کرافٹن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ سرکاری تعلقات کے وبھور ککریتی نے دونوں شراکت داروں کے سینئر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے۔ اس شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل تفریح، آن لائن گیمنگ، ای-اسپورٹس، انٹرایکٹو میڈیا اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے پروڈکٹ اسٹارٹ اپس کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس کا مقصدا سٹارٹ اپس کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ ساختی صنعت کی مصروفیت کے ذریعے توسیع پذیر اور صنعت سے متعلقہ حل تیار کر سکیں۔ یہ اقدام اسٹارٹ اپس کو رہنمائی، صنعت کی بصیرت، علم کے تبادلے کے پلیٹ فارمز اور موزوں سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ شراکت داری اسٹارٹ اپس کو کلیدی سنگ میل حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گی، جیسے کہ تصور کا ثبوت (پی او سی ) تیار کرنا، مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا اور جہاں ممکن ہو، انہیں صنعت کے ماحولیاتی نظام میں ضم کرنا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری سنجیو نے کہا کہ یہ تعاون ہندوستان کی ڈیجیٹل اور تخلیقی معیشت کو مضبوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی شراکتیں اسٹارٹ اپ کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میںاختراع، خود کو توسیع دینے اور عالمی سطح پر مسابقتی حل پیدا کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس تعاون کے تحت ڈی پی آئی آئی ٹی، کرافٹن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ مل کر”انڈیا اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج“ کے تحت اختراعی چیلنجوں کو منظم کرنے کے امکانات کو تلاش کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی گیم ڈیزائن، اینی میشن، امرسیو ٹیکنالوجی، ای-اسپورٹس مینجمنٹ اور مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن جیسے مختلف شعبوں میں مرکوز ہیکاتھون، ورکشاپس اور ماسٹر کلاسز بھی منعقد کی جائیں گی۔

سنجیو نے کہا کہ یہ تعاون صنعت کی بات چیت، علم کے تبادلے اور عالمی بہترین طریقوں کی نمائش میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ منتخب اسٹارٹ اپس کو پائلٹ تعاون کے مواقع مل سکتے ہیں اور نتائج کی بنیاد پر آگے بھی مشغولیت کے امکانات رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہل آو¿ٹ ریچ کوششوں اور اسٹارٹ اپ سیکٹر کے اندر مصروفیت کو بڑھانے کے لیے ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ ایونٹس میں شرکت کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں بھی مدد کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande