
تہران ،26مارچ (ہ س )۔
ایران کے سخت مو¿قف کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے حوالے سے ایران کے سخت مو¿قف کے بعد تیل کی قیمت 2 فیصد سے زائد بڑھ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 105 ڈالرز فی بیرل کی بلند سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 92 ڈالرز فی بیرل میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتِ حال عالمی توانائی منڈی پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں مزید اتار چڑھاو¿ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ