امریکہ کا تہران سے شکست تسلیم کرنے کا مطالبہ، ایران کا مذاکرات سے انکار
تہران ،26مارچ (ہ س )۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی آ گئی ہے جہاں امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ شکست تسلیم کرے ورنہ اس پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران نے امریکہ کے شکست تسلیم کرنے کے مطالبے پر مذاکر
امریکہ کا تہران سے شکست تسلیم کرنے کا مطالبہ، ایران کا مذاکرات سے انکار


تہران ،26مارچ (ہ س )۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی آ گئی ہے جہاں امریکہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ شکست تسلیم کرے ورنہ اس پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران نے امریکہ کے شکست تسلیم کرنے کے مطالبے پر مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے جاری ہیں جبکہ ایران نے جواب میں وسطی اور شمالی اسرائیل پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں خطے میں صورتِ حال مسلسل خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں نام نہاد ’بفر زون‘ کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے بھر میں جانی نقصان اور تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں جبکہ عالمی برادری فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande