آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ میں 14 ہلاک، 23 زخمی
مارکاپورم، 26 مارچ (ہ س) آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں رایاورم کے قریب جمعرات کی صبح تیز رفتار ٹپر ٹرک کے ایک نجی بس سے ٹکرانے کے بعد زبردست آگ لگنے سے 14 مسافر ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ مارکاپورم کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) وی ہرش وردھن راجو
حادثہ


مارکاپورم، 26 مارچ (ہ س) آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں رایاورم کے قریب جمعرات کی صبح تیز رفتار ٹپر ٹرک کے ایک نجی بس سے ٹکرانے کے بعد زبردست آگ لگنے سے 14 مسافر ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

مارکاپورم کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) وی ہرش وردھن راجو نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی اور ڈرائیور سمیت 23 زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ حادثہ صبح 6:00 اور 6:30 کے درمیان رایاورم گاو¿ں کے قریب پیش آیا، ہری کرشنا ٹریولس کی طرف سے چلائی جانے والی نجی بس، تلنگانہ کے نرمل سے آندھرا پردیش کے نیلور جا رہی تھی۔

مارکاپورم میں ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس مڑ رہی تھی اور مخالف سمت سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ لگ گئی، جس سے مسافر باہرنہیں نکل سکے۔

حادثے کے وقت بس میں 40 کے قریب مسافر سوار تھے۔ بس کے اگلے حصے میں موجود 10 کے قریب مسافر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تاہم عقب میں سوار شعلوں میں پھنس گئے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے سینئر حکام سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

مقامی ایم ایل اے کندولا نارائن ریڈی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ پولیس ابھی بھی متوفی کی شناخت اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے کام کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande