
نئی دہلی، 26 مارچ (ہ س) وزیر اعظم نریندر مودی نے چیترا نوراتری کی اشٹمی تاریخ پر ماں مہاگوری کو نمن کیا اور ان کا آشیرواد حاصل کیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ماں مہاگوری کے قدموں میں نمن۔ ان کی دیویہ چمک ہر کسی کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور صحت لائے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشیتم بھی شیئر کیا،جس کا مطلب ہے- مہاگوری، دیوی جو سفید بیل (ورشابھا) پر سوار ہے، جو سفید لباس میں ملبوس ہے، جو انتہائی پاکیزہ ہے اور جو مہادیو کو خوش کرنے والی ہے، مجھے خیر اور بھلائی عطا کرے۔
نوراتری کا آٹھواں دن دیوی درگا کی آٹھویں سوروپ ماں مہاگوری کی پوجا کے لیے وقف ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی