پی ٹی پی ایپ سے ٹریفک نظم میں بہتری، ڈھائی لاکھ شکایات پر 9.32 کروڑ جرمانہ وصول
پونے ممبئی ، 25 مارچ (ہ س)۔ پونے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیے گئے ’پی ٹی پی‘ (پونے ٹریفک پولیس) ایپ کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے تحت اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ شکایات
Traffic-Maha-Pune-PTP-App


پونے ممبئی ، 25 مارچ (ہ س)۔ پونے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیے گئے ’پی ٹی پی‘ (پونے ٹریفک پولیس) ایپ کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے تحت اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ شکایات درج کی جا چکی ہیں اور تقریباً 9 کروڑ 32 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ٹریفک برانچ کے مطابق فروری مہینے میں اس ایپ کے ذریعے سب سے زیادہ شکایات درج کرنے والے شہریوں کو 23 مارچ کو پولیس کمشنریٹ میں اعزاز سے نوازا گیا، جہاں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس اسکیم کے تحت پہلے انعام کے طور پر 50 ہزار، دوسرے کو 25 ہزار، تیسرے کو 15 ہزار، چوتھے کو 10 ہزار اور پانچویں نمبر پر آنے والے کو 5 ہزار روپے دیے گئے۔اسی موقع پر ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر مؤثر کارروائی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو بھی سراہا گیا۔ تقریب میں ایڈیشنل پولیس کمشنر رنجن کمار شرما، منوج پاٹل اور ڈی سی پی ٹریفک ہمت جادھو موجود تھے۔حکام کے مطابق اب تک تقریباً 1 لاکھ 55 ہزار شہریوں نے اس ایپ کا استعمال کیا ہے، جس کے ذریعے 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ان کی جانچ کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد معاملات میں کارروائی کرتے ہوئے 9 کروڑ 32 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پونے میونسپل کارپوریشن اور پولیس کے اشتراک سے ’ہورڈنگ فری پونے‘ مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت غیرقانونی ہورڈنگز اور سڑکوں پر کھڑی لاوارث گاڑیوں کو ہٹانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔پولیس کمشنر امیتیش کمار نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’پی ٹی پی‘ ایپ کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں، غیرقانونی ہورڈنگز اور دیگر رکاوٹوں کی اطلاع دے کر اس مہم میں تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande