پاکستان کے بیان کو بھارت نے کیا خارج، دہشت گردی پر گھیرا
نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سے متعلق عدالتی معاملات پر پاکستان کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔بدھ کو میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کی طرف سے جاری
پاکستان کے بیان کو بھارت نے کیا خارج، دہشت گردی پر گھیرا


نئی دہلی، 25 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سے متعلق عدالتی معاملات پر پاکستان کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔بدھ کو میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کی طرف سے جاری کردہ بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، جو ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم اور اس کے ارکان کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے اندرونی معاملات یا عدالتی عمل پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دینے والا ملک ایسے بیانات دے رہا ہے جو تشدد اور بے گناہ لوگوں کے قتل کو جائز قرار دے رہا ہے۔

ترجمان نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ جھوٹ اور گمراہ کن بیانات پھیلانے کے بجائے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا خود جائزہ لے۔قابل ذکر ہے کہ منگل کو دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسیم کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایک کیس میں 30-30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے ان سزاو¿ں پر سخت اعتراض کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande