
حیدرآباد 25 ۔ مارچ (ہ س) ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مکان خریداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے میں بھارتی بلڈرز، اس کے شراکت داروں، ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد کی 17.97 کروڑ روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
ای ڈی کے مطابق اس نے تلنگانہ میں سائبر آباد کی اکنامک کرائم برانچ کی جانب سے درج ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت تحقیقات شروع کیں۔ یہ ایف آئی آر ملپوری شیورام کرشن، دپاتی ناگا راجو، ڈوڈاکولا نرسمہا راؤ عرف پوناری اور دیگر کے خلاف تعریزات ہند کی 1860 کی دفعات 406 اور 420 اور تلنگانہ فنانشل انسٹی ٹیوشنز میں ڈپازٹرز کے تحفظ ایکٹ کی دفعہ 5 کے تحت درج کی گئی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ بھارتی بلڈرز کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبوں میں مکان خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔
ای ڈی کے مطابق تحقیقات میں پتہ چلا کہ بھارتی بلڈرز کے منیجنگ پارٹنر ملپوری شیورام کرشن نے دپاتی ناگا راجو کے ساتھ مل کر بھارتی لیک ویو ٹاورز منصوبے کے لیے ایک پری لانچ اسکیم شروع کی تھی، جس کے تحت 450 سے زیادہ مکان خریداروں کو بڑی رقم دینے کے لیے راغب کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق