بھارت نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کےلئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، کئی بڑی تبدیلیاں
نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ خالد جمیل نے منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے لئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ اسکواڈ میں گزشتہ اسکواڈ کے مقابلے میں 14 تبدیلیاں کی گئی ہیں جو کہ نئی حکمت
بھارت نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کےلئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، کئی بڑی تبدیلیاں


نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ خالد جمیل نے منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے لئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ اسکواڈ میں گزشتہ اسکواڈ کے مقابلے میں 14 تبدیلیاں کی گئی ہیں جو کہ نئی حکمت عملی کی نشاندہی کرتی ہے۔البینو گومز اور بیجوئے ورگیز کی ٹیم میں حیرت انگیز انٹری ہے۔ البینو گومز کی تقریباً ایک دہائی کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ بیجوئے ورگیز نے ابھی تک سینئر ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔

تاہم، ہندوستان کے لیے یہ میچ خالصتاً وقار کا معاملہ ہوگا، کیونکہ ٹیم ایشین کپ کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچوں میں بھارت کو تین میں شکست اور دو ڈرا ہوئے ہیں، جب کہ وہ ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ہے۔ پچھلے میچ میں ہندوستان کو ہانگ کانگ کے خلاف 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ میچ کیرالہ کے کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تقریباً 10 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس گراو¿نڈ پر ہندوستانی مردوں کی ٹیم پر مشتمل کوئی بین الاقوامی میچ منعقد ہوگا۔ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر بھارت اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

ہندوستان کی ٹیم:

گول کیپر: البینو گومز، گرپریت سنگھ سندھو، وشال کیتھ۔

دفاعی: ابھیشیک سنگھ ٹیکچم، آکاش مشرا، انور علی، بیجوئے ورگیس، نکھل پوجاری، روشن سنگھ نورم، سندیش جھنگن، راہل بھیکے۔

مڈ فیلڈرز: عاشق کرونیان، دانش فاروق بھٹ، جیکسن سنگھ تھوناوجام، لالینگ ماویہ رالٹے، ساحل عبدالصمد۔

فارورڈز: ایڈمنڈ لالرینڈیکا، فرخ چودھری، لالیانزوالا چھانگٹے، لسٹن کولاکو، منویر سنگھ، رحیم علی، ریان ولیمز۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande