خالصہ کالج نے سینٹ اسٹیفنز کو ہرا کر پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔
نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س): دہلی کے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج نے سینٹ اسٹیفن کالج کو 0-6 سے شکست دے کر 5ویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی (مرد اور خواتین) ٹورنامنٹ کے مردوں کے فائنل میں داخلہ لیا۔ فائنل میں، ان کا مقابلہ شیام لال کالج سے ہوگا، ج
ہاکی


نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س): دہلی کے سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج نے سینٹ اسٹیفن کالج کو 0-6 سے شکست دے کر 5ویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی (مرد اور خواتین) ٹورنامنٹ کے مردوں کے فائنل میں داخلہ لیا۔

فائنل میں، ان کا مقابلہ شیام لال کالج سے ہوگا، جس نے اپنے آخری راو¿نڈ رابن لیگ میچ میں اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (آئی جی آئی پی ای ایس ایس) کو 0-2 سے شکست دی۔ ٹیم کے لیے مندیپ اور پنکج نے ایک ایک گول کیا۔ ہمانشو (کپتان، شیام لال کالج) کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خالصہ کالج کے لیے تنوج نے تین گول کیے۔ پریانشو، ونیت اور پربھنیت نے ایک ایک گول کیا۔ پیوش کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

خواتین کے زمرے کا فائنل راو¿نڈ رابن لیگ کے بعد دو ٹاپ ٹیموں، دہلی یونیورسٹی کے سابق طلباء اور وویکانند کالج کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مردوں کے لیگ کے ایک میچ میں کیروڑی مال کالج نے ہنس راج کالج کو 1-4 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے چراغ نے دو گول کئے۔ سمر سنگھ اورروہت ڈانگی نے ایک ایک گول کیا۔ ہنسراج کالج کے لیے ساگر یادو نے گول کیا۔ کیروڑی مل کالج کے چراغ نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande