ایل پی جی سے لدے دو ہندوستانی بحری جہاز پائن گیس اور جگ وسنت نے بحری نگرانی میں آبنائے ہرمز کو پار کیا۔
حکومت نے ایل پی جی کی سپلائی کو معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے پی این جی کنکشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔ نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان مرکزی حکومت نے ملک میں ایل پی جی، پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کے بارے میں صارفین کو یق
گیس


حکومت نے ایل پی جی کی سپلائی کو معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے پی این جی کنکشن بڑھانے کی ہدایت کردی۔

نئی دہلی، 24 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان مرکزی حکومت نے ملک میں ایل پی جی، پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کے بارے میں صارفین کو یقین دلایا ہے۔ حکومت نے ایل پی جی کی سپلائی کو معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے پی این جی کنکشن بڑھانے کی ہدایات دی ہیں۔ ایل پی جی سے لدے دو بھارتی بحری جہاز پائن گیس اور جگ وسنت بحریہ کی نگرانی میں بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں اور دونوں بحری جہاز آبنائے ہرمز کو بحفاظت عبور کر چکے ہیں۔

منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے، سجاتا شرما، جوائنٹ سکریٹری (مارکیٹنگ اور آئل ریفائنری)، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کہا کہ تمام ریٹیل آو¿ٹ لیٹس پر کام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ ہمارے فیول اسٹیشنوں پر پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں۔ شرما نے کہا کہ پیر کے روز، پٹرولیم اور قدرتی گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) نے تمام سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) اداروں کو پانچ دنوں کے اندر رہائشی اسکولوں، کالجوں، ہاسٹلوں، کمیونٹی کچن، آنگن واڑیوں وغیرہ کو پی این جی کنکشن فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، جہاں کہیں بھی پائپ لائن انفراسٹرکچر آس پاس موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال نے ایل پی جی کی سپلائی کو متاثر کیا ہے، لیکن کارگو کی ایک بڑی مقدار قطار میں کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز میں کسی قسم کی کمی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شرما نے مزید کہا کہ ہم نے کل کچھ گھبراہٹ کی بکنگ دیکھی، لیکن ڈیلیوری نارمل رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بھی کافی ہے۔ تمام گھریلو صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ گھریلو صارفین کے لیے پی این جی سپلائیز 100فیصد صلاحیت پر ہیں۔

جہاز رانی کی وزارت کے خصوصی سکریٹری راجیش سنہا نے کہا کہ خلیجی خطے میں تمام ہندوستانی بحری جہاز اور ملاح محفوظ ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی سمندری واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ہندوستانی پرچم والے ایل پی جی بردار جہاز پائن گیس اور جگ وسنت نے کل شام دیر گئے آبنائے ہرمز کو بحفاظت عبور کیا اور ہندوستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ راجیش سنہا نے کہا کہ پائن گیس 45,000 میٹرک ٹن ایل پی جی سے بھری ہوئی ہے اور 27 مارچ کی صبح تک نیو منگلور بندرگاہ تک پہنچنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا ایل پی جی کیریئر، جگ وسنت، تقریباً 47,600 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر کانڈلا کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔ اس کی وہاں آمد 26 مارچ کو متوقع ہے۔ خلیج فارس سے ان دونوں بحری جہازوں کی روانگی کے بعد اب خلیج فارس میں ہندوستانی پرچم والے 20 بحری جہاز ہیں جن میں 540 ہندوستانی ملاح سوار ہیں۔ کسی بھی بندرگاہ پر جہازوں کی بھیڑ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande