
چنئی، 24 مارچ (ہ س)۔ جیسے جیسے آئندہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، حکمران دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے اپنے اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کا عمل تقریباً مکمل کرلیا ہے۔اس تناظر میں ڈی ایم کے اور ودوتھلائی چیروتھائیگل کچی (وی سی کے) کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کو منگل کو حتمی شکل دی گئی۔ اس معاہدے پر باضابطہ طور پروزیراعلیٰ ایم کے ا سٹالن کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔
معاہدے کے مطابق وی سی کے کو 2026 کے اسمبلی انتخابات میں کل آٹھ سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ ان میں چھ مخصوص نشستیں اور دو جنرل نشستیں شامل ہیں۔ یہ فیصلہ آج ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور وی سی کے چیف تھول تھرومالاوان کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔
2021 کے اسمبلی انتخابات میں وی سی کے نے ڈی ایم کے اتحاد کے حصہ کے طور پر صرف چھ سیٹوں پر مقابلہ کیا۔ اس بار پارٹی نے دو اضافی سیٹیں مانگیں اس کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ اتحادی معاہدے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے، تھول تھرومالاوان نے کہا کہ اگرچہ وی سی کے، بائیں بازو اور مسلم جماعتوں کو مختص نشستوں کی تعداد کم لگ سکتی ہے، لیکن ان کا خیال ہے کہ ڈی ایم کے بائیں بازو کی سیاست کی حفاظت کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد کے اندر ایک یا دو سیٹوں پر تقسیم پیدا کرنا ناانصافی ہوگی کیونکہ اس سے جیت کے امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وی سی کے ایک تسلیم شدہ پارٹی ہے اور تمام 8 سیٹوں پر اپنے 'برتن' کے نشان پر الیکشن لڑے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan