علاقے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی انتہائی ضروری: نائب وزیراعلیٰ شکلا
نائب وزیراعلیٰ نے وندھیا علاقے میں سڑک، فلائی اوور اور پل و پلیا کے تعمیراتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا بھوپال، 24 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ راجندر شکلا نے منگل کو بھوپال میں واقع وزارت میں وندھیا علاقے میں سڑک، فلائی اوور اور
وندھیا علاقے میں تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ راجندر شکلا


نائب وزیراعلیٰ نے وندھیا علاقے میں سڑک، فلائی اوور اور پل و پلیا کے تعمیراتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

بھوپال، 24 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نائب وزیراعلیٰ راجندر شکلا نے منگل کو بھوپال میں واقع وزارت میں وندھیا علاقے میں سڑک، فلائی اوور اور پل و پلیا کے تعمیراتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نائب وزیراعلیٰ شکلا نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچہ (انفراسٹرکچر) انتہائی ضروری ہے۔

اجلاس میں ریوا فلائی اوور، سنسکرت یونیورسٹی لکشمن باغ کے قریب مجوزہ اپروچ روڈ، مئو گنج بائی پاس اور مئو گنج-پٹیرا صنعتی علاقے کو جوڑنے والی سڑک سمیت مختلف اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، پیشرفت اور بقیہ کام پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعلیٰ شکلا نے ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کی مسلسل اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن کاموں میں بین المحکمہ جاتی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، انہیں ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کیا جائے۔

نائب وزیراعلیٰ شکلا نے انتظامی سطح کی منظوریوں، زمین سے متعلق مسائل، تکنیکی رکاوٹوں اور میدانی مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل کے لیے فوری اور مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کاموں کے معیار سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں آمد و رفت آسان ہوگی، تجارتی سرگرمیوں کو رفتار ملے گی اور عام لوگوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

نائب وزیراعلیٰ شکلا نے کہا کہ علاقے کی صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔ بہتر سڑک رابطہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی، جس سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں ریاستی حکومت صوبے کے تمام علاقوں میں متوازن اور ہمہ گیر ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل وندھیا علاقے کے طویل مدتی ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اجلاس میں لوک نرمان ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری سکھبیر سنگھ سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande