
جموں, 24 مارچ (ہ س)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شیو کمار شرما نے منگل کے روز ضلع کٹھوعہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال اور پولیس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ موہیتا شرما اور دیگر افسران کے ہمراہ حساس علاقوں کا معائنہ کیا اور تعینات پولیس اہلکاروں و ولیج ڈیفنس گارڈ کے ارکان سے ملاقات کی۔
ڈی آئی جی نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ سرحدی علاقوں میں ناکہ پوائنٹس پر چوکسی بڑھائی جائے اور ڈیوٹی کے دوران پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی سے نبھایا جائے۔ انہوں نے خاص طور پر رات کے اوقات میں ناکہ چیکنگ مضبوط بنانے اور سماج دشمن و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی۔اس موقع پر بارڈر سیکورٹی فورس کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں باہمی تال میل کو مزید مؤثر بنانے اور مشترکہ ناکے قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ڈی آئی جی نے دورے کے دوران سیکورٹی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کر کے ان کے حوصلے بھی بلند کیے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر