رشڑا میں وال رائٹنگ کولیکر بی جے پی-ترنمول کارکنان میں تصادم
ہگلی، 22 مارچ (ہ س): اتوار کو ہگلی ضلع کے رشڑا میں وال رائٹنگ کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ واقعہ رشڑا کے وارڈ نمبر 19 کے کھجور کے باغ می
تصادم


ہگلی، 22 مارچ (ہ س): اتوار کو ہگلی ضلع کے رشڑا میں وال رائٹنگ کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی۔

واقعہ رشڑا کے وارڈ نمبر 19 کے کھجور کے باغ میں پیش آیا جہاں دیوار پر قبضے کے معاملے پر دونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے لیڈر وشال سنگھ نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی نے دیوار کے مالک سے اسے سفید کرنے کی اجازت حاصل کی تھی اور ترنمول امیدوار تنموئے گھوش کی مہم کے لیے دیوار کو پینٹ کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔ اسی دوران بی جے پی کے کچھ کارکن وہاں پہنچے اور دیوار پر ”بی جے پی“ لکھنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ جب ترنمول وارڈ سکریٹری ہریندر تیواری اور انہوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو بی جے پی کارکنوں کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی جو بعد میں ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

وشال سنگھ کا الزام ہے کہ اس دوران بی جے پی کارکن ستیندر سنگھ نے ان کی پٹائی کی۔

تاہم مقامی لوگوں کی مداخلت کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

اطلاع ملنے پر سریرام پور تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ملزم بی جے پی لیڈر سے ان کا رخ جاننے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا جواب نہیں مل سکا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande