
لداخ, 22 مارچ (ہ س)۔
لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے حراست سے رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے واپس پہنچ کر کہا ہے کہ وہ لداخ سے متعلق مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً 170 دن بعد پہاڑوں میں واپسی پر وہ خود کو پُرامید محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی جدوجہد کے مقصد کے لیے ایک نیا دور شروع ہوگا اور تمام فریقین کی جانب سے مثبت ماحول پیدا کیا جائے گا۔انہوں نے ملک بھر کے ان افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس تحریک میں ان کا ساتھ دیا اور کہا کہ وہ جلد عوام سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ سونم وانگچک کو جودھپور سینٹرل جیل سے اس وقت رہا کیا گیا جب حکومت نے نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت ان کی حراست ختم کر دی۔ وہ 26 ستمبر 2025 سے زیر حراست تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ لداخ کے اہم مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور مکالمے کے ذریعے پیش رفت کی کوشش کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر