
ریونت ریڈی کا دورہ سدی پیٹ ،775.72 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد
حیدرآباد ، 22 مارچ (ہ س)۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی اتوار کو ضلع سدی پیٹ کے دورے کئے، جہاں وہ ننگنور بورڈ کے نرمیٹا گاؤں میں منعقد ہونے والے رائتو اُتسو (کسان میلہ) میں شرکت کی اور 775.72 کروڑ روپے کی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ 300 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ٹی جی آئل پام فیکٹری کا افتتاح کیا اور ایک ریفائنری یونٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس کے علاوہ وہ تقریب میں منعقد عوامی جلسے کے دوران رائتو بھروسہ اسکیم کے تحت مالی رقم بھی جاری کی ۔ سدی پیٹ اسمبلی حلقے میں وزیراعلیٰ میونسپلٹی کے تحت 141.34 کروڑ روپے کی لاگت سے پانی کی سپلائی اورزیرِ زمین سیوریج کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ساتھ ہی وہ اینسان پلی میں 78 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ضلع جیل، 15 کروڑ روپے کی لاگت والا 50 بستروں پر مشتمل مربوط آیوش ہاسپٹل، 3.60 کروڑ روپے کے مرکزی دوا ذخیرہ مرکز، گٹلاملیالا میں 1.43 کروڑ روپے کے پرائمری ہیلتھ سینٹراورامبیڈکر نگر میں 1.43 کروڑ روپے کے شہری پرائمری ہیلتھ سنٹرکا افتتاح کریں گے۔
گجویل اسمبلی حلقے میں وزیر اعلیٰ کونڈاپاکا میں 200 کروڑ روپے کی لاگت سے ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ رہائشی اسکول کمپلیکس، کا سنگِ بنیاد رکھا۔اس کے علاوہ مرکوک میں واقع تلنگانہ پبلک اسکول میں 16.62 کروڑ روپے کی اضافی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا بھی آغازکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مرکوک (8.65 کروڑ روپے) اور جگدیو پور (9.65 کروڑ روپے) میں مربوط منڈل آفس کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق