نیپال: بالیندر شاہ 27 مارچ کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔
بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا کاٹھمنڈو، 22 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں نئی حکومت کی حلف برداری چیترا نوراتری کی رام نومی کے دن ہونے جا رہی ہے۔ بالیندر شاہ 27 مارچ کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں بی
بالین


بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا

کاٹھمنڈو، 22 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں نئی حکومت کی حلف برداری چیترا نوراتری کی رام نومی کے دن ہونے جا رہی ہے۔ بالیندر شاہ 27 مارچ کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کے مطابق بالیندر شاہ 27 مارچ کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تاہم وزراءکی حلف برداری سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ بالیندر شاہ کو علم نجوم کے مشورے کی بنیاد پر رام نومی پر حلف دلایا جائے گا۔

آر ایس پی کے جنرل سکریٹری کویندر برلاکوٹی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ بالیندر شاہ رام نومی پر باضابطہ طور پر وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں خلیج بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) ممالک کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری برلاکوٹی نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ہندوستان، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

پارٹی رہنماو¿ں کے مطابق، بالین کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر لیڈر منتخب کیا جائے گا، جو انہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے تک پہنچانے کے لیے ایک ضروری عمل ہے۔

آر ایس پی 26 مارچ کی صبح سیکرٹریٹ اور مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں بالیندر شاہ کو وزیر اعظم بنانے سے پہلے پارٹی کے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سیکرٹریٹ اجلاس میں بالیندر شاہ کو پارلیمانی پارٹی لیڈر کے طور پر تجویز کیا جائے گا۔ اس کے بعد مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اس تجویز کی منظوری دی جائے گی۔ منظوری کے بعد بالیندر فوری طور پر پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

پارٹی لیڈر گنیش پراجولی نے کہا، پارٹی 26 مارچ کو دوپہر 2 بجے ہونے والی میٹنگ میں بالیندر شاہ کو پارلیمانی پارٹی لیڈر کے طور پر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ فیصلہ اراکین پارلیمنٹ کے حلف لینے سے پہلے صبح کی میٹنگ میں کیا جائے گا، اور حلف اٹھانے کے بعد دیگر طریقہ کار آگے بڑھے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande