ایران کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں: پزشکیان کا بڑابیان
تہران،22مارچ(ہ س)۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے اختلافات کا واحد فائدہ اٹھانے والا اسرائیل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ’کوئی اختلافات نہیں‘ ہیں۔ایرانی صدر نے گذش
ایران کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں: پزشکیان کا بڑابیان


تہران،22مارچ(ہ س)۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے اختلافات کا واحد فائدہ اٹھانے والا اسرائیل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ’کوئی اختلافات نہیں‘ ہیں۔ایرانی صدر نے گذشتہ بدھ کے روز خلیجی خطے میں گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والی غارت گری کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی کی دھمکی دی تھی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پزشکیان نے کہا کہ جارحانہ اقدامات اسرائیل، امریکہ یا ان کے اتحادیوں کے مفاد میں نہیں ہوں گے بلکہ یہ صرف صورتحال کو مزید بگاڑنے کا سبب بنیں گے۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے آج ہفتے کے روز وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل الخطیب کا جنازہ مقدس شہر قم میں ادا کیا، جو مزارات اور شیعہ علماءکا مرکز ہے۔الخطیب گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ وہ ان اعلیٰ ایرانی حکام میں شامل تھے جو اس جنگ میں مارے گئے ہیں، جن میں ملک کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ ایران نے آج ہفتے کے روز پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی کا جنازہ بھی ادا کیا، جو گذشتہ روز ایک اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویڑن اور دیگر نیم سرکاری میڈیا نے جنازے کے مناظر نشر کیے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ نائینی کی نمازِ جنازہ تھی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande