بابا ڈیمب سرینگر میں ڈوب کر ایک شخص کی موت
سرینگر، 22 مارچ (ہ س): سرینگر کے بابا ڈیمب علاقے میں اتوار کو ایک 48 سالہ شخص ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے بے ہوش شخص کو ابتدائی طور پر جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری سے ریفر کرنے کے بعد اسے ایس ایم ایچ ا
بابا ڈیمب سرینگر میں ڈوب کر ایک شخص کی موت


سرینگر، 22 مارچ (ہ س): سرینگر کے بابا ڈیمب علاقے میں اتوار کو ایک 48 سالہ شخص ڈوب کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے بے ہوش شخص کو ابتدائی طور پر جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری سے ریفر کرنے کے بعد اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا۔ یہ شخص مبینہ طور پر باباڈیمب کے علاقے منور آباد میں داؤد پل کے قریب ڈوب کر ہلاک ہوا تھا۔ ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔ متوفی گاسی محلہ صفاکدل سرینگر کا رہائشی تھا جس کی عمر تقریباً 48 سال تھی۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande