آئی پی ایل 2026 میں زخمی کھلاڑی: کے کے آر سب سے زیادہ متاثر
نئی دہلی،22مارچ (ہ س )۔ کچھ اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے زخمی ہونے یا دیر سے ٹیم میں شامل ہونے کے سبب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کچھ ٹیموں تیاری میں خلل پڑا ہے۔ کچھ اہم غیر ملکی کھلاڑی پہلے ہی انجری کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں جب
آئی پی ایل 2026 میں زخمی کھلاڑی: کے کے آر سب سے زیادہ متاثر


بنگلہ دیش کے ساتھ ہو سکتی ہے ہندوستان کی سیریز ؟ بی سی بی نے اچانک کیوں ملتوی کیا دورہ آئرلینڈ


نئی دہلی،22مارچ (ہ س )۔

کچھ اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے زخمی ہونے یا دیر سے ٹیم میں شامل ہونے کے سبب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کچھ ٹیموں تیاری میں خلل پڑا ہے۔ کچھ اہم غیر ملکی کھلاڑی پہلے ہی انجری کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ دیگر مختلف وجوہات کی بنا پر ابتدائی میچوں سے باہر ہو جائیں گے۔

اکیلے زخموں نے سب سے زیادہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو متاثر کیا ہے۔ ان کے ہندوستانی تیز گیند باز ہرشیت رانا اور آکاش دیپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جبکہ سری لنکا کے تیز گیند باز متھیشا پتھی رانا بھی پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے کے کے آر کے ابتدائی میچوں سے باہر ہو جائیں گے۔ سن رائزرس حیدرآباد بھی پہلے چند میچوں کے لیے اپنے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز کے بغیر رہے گا، جو کمر کی تکلیف سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ کمنز کی غیر موجودگی میں سن رائزرز کی قیادت ایشان کشن کریں گے۔

سن رائزرز کے دوسرے آسٹریلوی آل راو¿نڈر جیک ایڈورڈز پیر کی انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی فاسٹ باو¿لر جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کے باعث پہلے چند میچز رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے نہیں کھیل سکیں گے۔

چنئی سپر کنگز کو آسٹریلیا کے تیز گیند باز نیتھن ایلس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جو ہیمسٹرنگ کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے کلیدی بولر مچل اسٹارک بھی پہلے چند میچوں کے لیے مشکوک ہیں کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا آنے والے مصروف بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کے پیش نظر ان کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے تیز زگیند باز فرگوسن بھی پنجاب کنگز کے میچوں کے ابتدائی راو¿نڈز سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ اپنے خاندان اور نومولود بیٹے کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ راجستھان رائلز کو بھی دھچکا لگا ہے جب انگلینڈ کے آل راو¿نڈر سیم کران انجری کی وجہ سے پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande