ای سی آئی کا بڑا فیصلہ: اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی
نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کے تجربہ کو بہتر بنانے اور سہولت بخش بنانے کے لئے کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) اور رائے دہندگان تعاون کے بارے میں سخت رہنما خطوط جاری کیے ہیں ۔ انتخابی ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران (س
ای سی آئی کا بڑا فیصلہ: اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی


نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔

الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کے تجربہ کو بہتر بنانے اور سہولت بخش بنانے کے لئے کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) اور رائے دہندگان تعاون کے بارے میں سخت رہنما خطوط جاری کیے ہیں ۔

انتخابی ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران (سی ای او) سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کل 218,807 پولنگ اسٹیشنوں پر تمام ضروری سہولیات دستیاب ہوں۔

کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پر انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ ان میں پینے کے پانی کی فراہمی، سایہ دار انتظار گاہیں، پانی کی سہولیات کے ساتھ بیت الخلاء ، مناسب روشنی، معذور ووٹروں کے لیے مناسب رسائی کے ساتھ ریمپ، ووٹنگ کے معیاری کمپارٹمنٹ، اور مناسب اشارے شامل ہیں۔

پولنگ حکام کو قطار میں وقفے وقفے سے بینچ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ووٹرز اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے بیٹھ سکیں۔

مزید برآں، ووٹروں کی آگاہی بڑھانے کے لیے، تمام پولنگ اسٹیشنوں پر چار یکساں اور معیاری ووٹر فیسیلیٹیشن پوسٹرز (وی ایف پی) نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے، جن میں پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات، امیدواروں کی فہرست، کیا کرنا اور نہ کرنا، درست شناختی دستاویزات کی فہرست، اور ووٹنگ کے عمل سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

اس بار الیکشن میں ٹیکنالوجی اور سپورٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹر معاون بوتھ (وی اے بی) قائم کیے جائیں گے، جن میں بوتھ سطح کے افسران(بی ایل او ) اور ملازمین کی ایک ٹیم ہوگی جو رائے دہندگان کو متعلقہ ووٹنگ فہرست میں اپنے پولنگ بوتھ نمبر اور سیریل نمبر کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔ وی اے بی میں نمایاں نشانات ہوں گے اور پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر ووٹرز کو آسانی سے نظر آئیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے بہت سے اقدامات میں سے ایک یہ ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے داخلی دروازے کے باہر ووٹرز کے لیے موبائل فون ڈپازٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ووٹر اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے اپنے فون (آف) ایک نامزد رضاکار کے حوالے کر سکتے ہیں اور ووٹ ڈالنے کے بعد انہیں جمع کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اقدامات لازمی ہیں اور ان پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔ تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ کی تاریخوں سے پہلے ہی ان انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ ووٹرز کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande