کانگریس نے کرناٹک ضمنی انتخاب کے لیے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا
نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ کانگریس نے کرناٹک میں آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے دو امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ پارٹی نے باگل
کانگریس نے کرناٹک ضمنی انتخاب کے لیے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا


نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔

کانگریس نے کرناٹک میں آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے دو امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ پارٹی نے باگل کوٹ (24) اسمبلی سیٹ سے امیش میتی کو نامزد کیا ہے۔ سمرتھ ملیکارجن کو داونگیرے ساو¿تھ (107) سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے۔

کرناٹک میں ان دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات 9 اپریل کو ہونے والے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande