نینی تال میں گاڑی کھائی میں گری، دو سیاح ہلاک، دو زخمی
نینی تال، 21 مارچ (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے تلی تال تھانہ علاقے کے تحت گیٹھیا-کھوپی کے قریب جیولیکوٹ-بھوالی روڈ پر ہفتہ کی صبح ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ اتر پردیش کے دو سیاحوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر ش
نینی تال میں گاڑی کھائی میں گری، دو سیاح ہلاک، دو زخمی


نینی تال، 21 مارچ (ہ س)۔

اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے تلی تال تھانہ علاقے کے تحت گیٹھیا-کھوپی کے قریب جیولیکوٹ-بھوالی روڈ پر ہفتہ کی صبح ایک گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ اتر پردیش کے دو سیاحوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ڈائل 112 کے ذریعے اطلاع ملنے پر تلی تال پولیس، ایس ڈی آر ایف اور فائر سروس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور مشترکہ تلاش اور بچاو¿ آپریشن شروع کیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی نمبر UP-78 HJ-4936 مین روڈ سے تقریباً 100 سے 250 میٹر کے فاصلے پر کھائی میں گر گئی۔ گاڑی میں چار افراد سوار تھے، جو اتر پردیش کے اناو¿ ضلع کے پتامبر نگر سے قینچی دھام اور جاگیشور دھام جانے کے لیے جا رہے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو رسیوں کی مدد سے کھائی سے باہر نکالا۔ حادثے میں 26 سالہ ابھیراج ولد اشوک کمار اور 25 سالہ انکت چودھری ولد دھرمیندر کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ 26 سالہ اتل دوبے اور 30 سالہ شیام شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ہلدوانی کے ڈاکٹر سشیلا تیواری سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مرنے والوں کی لاشیں بی ڈی پانڈے ضلع اسپتال نینی تال کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر پہاڑی سڑکوں پر تیز موڑ، تنگ سڑکیں، تیز رفتاری اور ڈرائیور کی تھکاوٹ کو ایسے واقعات کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande