جموں کے متعدد اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری
جموں،21 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر یو ٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے یو ٹی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے 2500 میٹر سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں کم شدت کے برفانی تودے گرنے کا امک
Avalanche


جموں،21 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر یو ٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے یو ٹی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے 2500 میٹر سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں کم شدت کے برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔اتھارٹی کے مطابق اگرچہ خطرے کی سطح کم ہے، تاہم پہاڑی اور برف پوش علاقوں میں رہنے والے افراد اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر اونچائی والے علاقوں کا رخ نہ کریں، موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande