
جموں, 21 مارچ (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے باڑی مرمت کے بس اسٹینڈ کے قریب ہفتہ کے روز ایک میٹاڈور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی کو ریورس کر رہا تھا کہ اچانک وہ بے قابو ہو کر قریبی کھیت میں جا گری۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر