
تہران،21مارچ(ہ س)۔ایران نے امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔امریکی میڈیا نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ دونوں میزائل بحر ہند میں واقع فوجی اڈے کو نہیں لگے۔سی این این نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ میزائل مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح داغے گئے۔ایران سے ڈیاگو گارشیا کا فاصلہ تقریباً 3,800 کلومیٹر ہے۔ ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ نے حکم دیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی رینج 2,000 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan