اتار- چڑھاو کے درمیان مضبوطی کے ساتھ بند ہوااسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں نے 3.10 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا
۔ منافع وصولی کے درمیان سینسیکس بلندی کی سطح سے 901 پوائنٹس گر گیانئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ دن بھر اتار- چڑھاو¿ کا سامنا کرنے کے بعد گھریلو شیئر مارکیٹ آج مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔
Stock-Market-Closing


۔ منافع وصولی کے درمیان سینسیکس بلندی کی سطح سے 901 پوائنٹس گر گیانئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ دن بھر اتار- چڑھاو¿ کا سامنا کرنے کے بعد گھریلو شیئر مارکیٹ آج مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے خریداری کی حمایت سے تیزی حاصل کی۔ تاہم دن کے دوسرے سیشن میں منافع وصولی شروع ہوجانے کی وجہ سے دونوں انڈیکس کی حرکت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ فروخت کا دباو¿ اتنا شدید تھا کہ سینسیکس اپنے دن کی بلند سطح سے 900 پوائنٹس سے زیادہ اور نفٹی 275 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ فروخت کا دباو¿ بننے کے باوجود دونوں انڈیکس سبز نشان میں تجارت کرتے رہے۔ دن کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 0.44 فیصد اور نفٹی 0.49 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے دوران آٹو موبائل، آئی ٹی اور میٹل سیکٹر کے حصص میں زبردست خرید اری ہوتی رہی ۔اسی طرح فارماسیوٹیکل، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیوریبل، ایف ایم سی جی، آئل اینڈ گیس، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ٹیک انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب میڈیا، رئیلٹی اور بینکنگ سیکٹرز کے حصص میں آج فروخت کا دباو¿ رہا۔ بروڈر مارکیٹ میں آج بھیعام طور پر خرید اری ہوتی رہی ، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.67 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ ختم کیا۔

آج حصص بازارمیں آئی مضبوطی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 3 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد بڑھ کر 429.23 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ کاروباری دن جمعرات کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 426.13 لاکھ کروڑروپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 3.10 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ ہوگیا ۔

آج کے کاروبار میں، بی ایس ای میں 4,432 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,454 حصص اضافہ کے ساتھ بند ہوئے ، 1,814 شیئروں میں گراوٹ کا رجحان رہا ، جبکہ 164 کے حصص بغیر کسی اتار- چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں، آج 2,979 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,721 حصص منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں اور 1,258 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 22 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 8 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 35 حصص سبز اور 15 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 352.14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,559.38 پر کھلا۔ ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی خریداری شروع ہو جانے کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں تیزی آگئی۔چھٹپٹ فروخت کے درمیان مسلسل ہورہی خریداری کے سہارے پہلے دو گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1,079.15 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 75,286.39 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کے سبب فروخت شروع ہو گئی ، جس کی وجہ سے انڈیکس کی حرکت میں کمی آگئی۔

منافع وصولی کے دباو¿ کے باوجود خریدار بھی وقفے وقفے سے خریداری کرتے رہے جس کی وجہ سے سینسیکس کی حرکت میں مسلسل اتار چڑھاو¿ ہوتا رہا۔ فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے، انڈیکس تقریباً 3 بجے دن کی بلند ترین سطح سے 901.35 پوائنٹس پھسل گیا اور 177.80 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 74,385.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں، خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا دباو¿ بربنایا، جس کی وجہ سے سینسیکس 325.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,532.96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے 108 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 23,110.15 پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے تھوڑی دیر بعد، خریداروں نے خریداری کا سلسلہ شروع کر دیا، جس کی وجہ سے صبح 11:30 بجے کے قریب یہ انڈیکس 343 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,345.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے نفٹی میں اتار -چڑھاو¿ ہونے لگا۔

فروخت کے دباؤ کی وجہ سے انڈیکس اپنے دن کی بلند ترین سطح سے 277.55 پوائنٹس گر کر بند ہونے سے صرف آدھا گھنٹہ قبل 23,067.60 پر آگیا۔ اس کے بعد خریداروں نے اپنی خریداری کی کوششوں کو تیز کیا، جس سے نفٹی اپنی نچلی سطح سے بہتر ہوکر 112.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,114.50 پر بند ہوا۔

خرید و فروخت کے ایک دن کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں جے ایس ڈبلیو اسٹیل 3.42 فیصد اضافے کے ساتھ، ٹیک مہندرا 3.30 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 3.29 فیصد، کول انڈیا 3.07 فیصد اور انفوسس 2.88 فیصد اضافے کے ساتھ آج کے ٹاپ5 گینرس کی فہرست میں شامل رہے ۔ دوسری طرف، ہنڈالکو انڈسٹریز 2.54 فیصد کے نقصان کے ساتھ، ایچ ڈی ایف سی بینک 2.22 فیصد، ایچ ڈی ایف سی لائف 1.55 فیصد، او این جی سی 1.37 فیصد اور شری رام فائنانس 1.18 فیصد کے نقصان کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande