جموں و کشمیر پولیس نے گیارہ سال بعد خاتون کو اہل خانہ تک پہنچایا
جموں، 20 مارچ (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پولیس نے ایک خاتون کو 11 سال بعد اس کے اہلِ خانہ سے ملا کر انسان دوستی کی مثال قائم کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیلاوتی نامی خاتون اتر پردیش کے دواج علاقے کی رہائشی ہے اور ذہنی طور پر معذور تھی، و
جموں و کشمیر پولیس نے گیارہ سال بعد خاتون کو اہل خانہ تک پہنچایا


جموں، 20 مارچ (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پولیس نے ایک خاتون کو 11 سال بعد اس کے اہلِ خانہ سے ملا کر انسان دوستی کی مثال قائم کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیلاوتی نامی خاتون اتر پردیش کے دواج علاقے کی رہائشی ہے اور ذہنی طور پر معذور تھی، وہ گیارہ برس قبل اپنے خاندان سے بچھڑ گئی تھی۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے سرنکوٹ میں رہ رہی تھی۔

تھانہ سرنکوٹ کے ایس ایچ او سید عابد بخاری کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خاتون کی شناخت معلوم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔ محدود معلومات کے باوجود پولیس نے مختلف سراغوں پر کام کرتے ہوئے اس کے خاندان تک رسائی حاصل کی۔

اس دوران اتر پردیش پولیس سے بھی رابطہ قائم کیا گیا، جس کے تعاون سے خاتون کے اہل خانہ تک پہنچنا ممکن ہوا۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ سرنکوٹ پہنچے۔

پولیس نے تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد خاتون کو اس کے خاندان کے حوالے کر دیا۔ مقامی لوگوں نے سرنکوٹ پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے ایک قابلِ تحسین قدم قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande