
نالندہ، 20 مارچ (ہ س)۔ بہار میں بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو کی ایک ٹیم نے نالندہ ضلع کے نگر نوسا بلاک سے پنچایت راج افسر انوشکا کماری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو کو انوشکا کماری کے خلاف بدعنوانی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت کی چھان بین کے بعد الزامات درست پائے گئے، جس کے بعد پٹنہ سے آئی ٹیم نے جال بچھایا اور اس کارروائی کو انجام دیا۔ اس کارروائی کے دوران ملزم افسر 12000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ جس وقت وہ رشوت کی رقم لے رہی تھی ٹیم نے فوراً چھاپہ ماری کی اور اسے پیسوں کے ساتھ گرفتا رکر لیا۔
گرفتاری کے بعد ویجیلنس ٹیم ملزم افسر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اسے پٹنہ لے جایا گیا ہے، جہاں اسے خصوصی ویجیلنس عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan