
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ راؤز ایونیو کورٹ نے جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر سومناتھ بھارتی کی اہلیہ لپیکا مترا کی طرف سے دائر مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے خلاف سمن جاری کرنے کے معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ پارس دلال نے اگلی سماعت 30 مارچ کو کرنے کا حکم دیا۔
لپیکا مترا نے 29 جنوری کو اس معاملے میں اپنا بیان ردرج کرایا تھا۔ اس معاملے میں منجو بنسل اور ستیش کمار نانگیا کے بیانات بھی درج کیے گئے۔ عدالت نے 23 مئی 2025 کو نرملا سیتا رمن کو نوٹس جاری کیا۔ لپیکا مترا نے ایک درخواست دائر کی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ نرملا سیتاران نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ان کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نرملا سیتارمن نے 17 مئی 2024 کو سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے لپیکا مترا اور سومناتھ بھارتی کے درمیان ازدواجی تنازعہ کا حوالہ دیا۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیتا رمن کا بیان سومناتھ بھارتی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش میں دیا گیا تھا تاکہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔
سومناتھ بھارتی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں نئی دہلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار تھے۔ لپیکا مترا کا کہنا ہے کہ نرملا سیتا رمن کے بیان سے درخواست گزار کو دکھ پہنچا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نرملا سیتا رمن کو ایسے بیانات دینے سے روکا جائے ، انہیں واپس لیا جائے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد