'سرکے چونر' گانے پر این سی ڈبلیو نے نورا فتحی، سنجے دت اور پانچ دیگر کو طلب کیا
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ خواتین کے قومی کمیشن نے ’سرکے چونر‘ گانے کا نوٹس لیتے ہوئے نورا فتحی اور سنجے دت سمیت پانچ افراد کو طلب کیا ہے۔ خواتین کے قومی کمیشن نے کمیشن کے ایکٹ 1990 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہ
نوٹس


نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔ خواتین کے قومی کمیشن نے ’سرکے چونر‘ گانے کا نوٹس لیتے ہوئے نورا فتحی اور سنجے دت سمیت پانچ افراد کو طلب کیا ہے۔ خواتین کے قومی کمیشن نے کمیشن کے ایکٹ 1990 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جس میں گانے سرکے چونر سرکے میں فحاشی اور بے حیائی کا الزام لگایا گیا ہے۔

کمیشن نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بنیادی طور پر مواد جنسی طور پر مشتعل، قابل اعتراض اور تعزیرات ہند، آئی ٹی ایکٹ اور پوکسو ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ کمیشن نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

کمیشن نے اداکارہ نورا فتحی، نغمہ نگار رقیب عالم، اداکار سنجے دت، پروڈیوسر وینکٹ کے نارائن اور ہدایت کار کرن کمار کو سمن جاری کیا ہے۔ انہیں 24 مارچ کو دوپہر 12:30 بجے کمیشن کے سامنے پیش ہونے اور متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔ مقررہ تاریخ پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande