
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س):۔
دہلی کیپٹلس نے جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 19 ویں سیزن کے لئے اپنی آفیشل جرسی لانچ کی۔ جرسی کا ڈیزائن فیسٹی ٹائیگر کے جذبے سے متاثر ہے، جو ٹیم اور شہر دونوں کی پہچان ہے۔
دہلی کیپٹلز کے سی ای او سنیل گپتا نے نئی جرسی کی نقاب کشائی کے موقع پر کہا، یہ جرسی ہمارے شہر، ہماری شناخت اور اس نڈر جذبے کا جشن مناتی ہے جس کو ہم میدان میں لاتے ہیں۔ آئی پی ایل جرسی کی لانچنگ مہم کی تاریخ میں پہلی بار، ہمیں اپنی خواتین ٹیم کی کپتان، جمائمہ روڈریگس کو شامل کرنے پر فخر ہے، کیونکہ یہ ہماری تمام ٹیموں کے کپتانی کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔ نیلے اور سرخ رنگ کے 'ٹائیگرز' تیار ہیں، اور ہم آنے والے دلچسپ سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
آئی پی ایل 2026 کا آغاز 28 مارچ سے ہو رہا ہے۔ اکشرپٹیل کی کپتانی میں دہلی کیپٹلس اپنی مہم کا آغاز یکم اپریل کو لکھنو¿ کے ایکنا اسٹیڈیم میں لکھنو¿ سپر جائنٹس کے خلاف کرے گی۔ دہلی نے ابھی تک کوئی آئی پی ایل ٹائٹل نہیں جیتا ہے اور وہ اپنی پہلی آئی پی ایل ٹرافی کا انتظار کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ