
نئی دہلی، 19 مارچ (ہ س)۔
پانچویں پی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ (مردوں اور خواتین) کے تیسرے دن شیام لال کالج اور اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (آئی جی آئی پی ای ایس ایس) نے مردوں کے زمرے میں بڑی جیت درج کی۔ خواتین کے زمرے میں دہلی یونیورسٹی کے سابق طلباء نے وویکانند کالج کو آسانی سے 5-0 سے شکست دی۔
شیام لال کالج نے میزبان شری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج کو ان کے ہوم گراو¿نڈ پر 8-0 سے شکست دی۔ شیام لال کالج کے لیے جس نے پہلے ہاف میں پانچ اور دوسرے میں تین گول کیے، نوین اور پنکج نے دو دو گول کیے جبکہ پرتیوش، بھوپیندر ، یش اور نند کشور نے ایک ایک گول کیا۔ فاتح ٹیم کے گول کیپر محمد کامل نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
آئی جی آئی پی ای ایس ایس نے سینٹ اسٹیفن کالج کو یک طرفہ مقابلے میں 7-0 سے شکست دی۔ چندر نے دو گول کیے جبکہ یش، امندیپ، دھرو، شیشناتھ اور سورین امان نے ایک ایک گول کیا۔
چندر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ
خواتین کے زمرے میں دہلی یونیورسٹی کے الومنا نے وویکانند کالج کو 5-0 سے شکست دی۔ مینا نے دو گول کیے جبکہ سونو، زہرہ اور اندرپریت نے ایک ایک گول کیا۔ وویکانند کالج کی ایکتا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ